دوسرا سیمی فائنل ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹاس ہو گیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کیخلا...

دوسرا سیمی فائنل ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹاس ہو گیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا سیمی فائنل میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جارہاہے ، آج کی فاتح ٹیم فائنل میں دبئی میں بھارت سے ٹکرائے گی ۔

مچل سینٹنر نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، یہاں اوس نہیں ہونی چاہیے۔ ٹیم کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے، ہمیں ان کنڈیشنز میں کیا توقع رکھنی ہے اس کا اندازہ ہے۔ ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں۔ پچھلا میچ غیر مانوس کنڈیشنز میں تھا، یہاں ایک اچھی ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہیں، امید ہے کہ جنوبی افریقہ پر دباؤ ڈالیں گے۔