5 سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں: مریم نواز

لاہور(ڈیلی پاکستان آں لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے ...

5 سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں: مریم نواز

لاہور(ڈیلی پاکستان آں لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں 3 مرلہ فری پلاٹ سکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کے ڈی جی نے تفصیلی بریفنگ دی۔مریم نواز شریف نے پھاٹا کو مارچ تک ہدف پورا کرنے کی ہدایت کر دی، فری پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کیلئے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔