ممتاز شاعر اور انسانی حقوق کے رہنما حارث خلیق کو ان کی سہ لسانی شاعری (اردو، انگریزی اور پنجابی) نیز...
ممتاز شاعر اور انسانی حقوق کے رہنما حارث خلیق کو ان کی سہ لسانی شاعری (اردو، انگریزی اور پنجابی) نیز اعلیٰ تمدنی خدمات کے اعتراف میں 9 واں خواجہ احمد عباس بین الاقوامی ایوارڈ عطا کیا گیا ہے۔ ایوارڈ پیش کرنے کی تقریب کراچی پریس کلب میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں خواجہ احمد عباس کے اہل خانہ کے علاوہ ممتاز دانشور عارف حسن، ڈاکٹر شہلا نقوی اور ڈاکٹر خورشید حسنین اور مجاہد بریلوی کے علاوہ دیگر اہل دانش نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے حارث خلیق کی ادبی اور تہذیبی خدامت کو سراہنے کے علاوہ خواجہ احمد عباس کو بھی بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جو بیسویں صدی میں صف اول کے اردو افسانہ نگار نیز ہندوستانی فلمی صنعت میں بطور فلم ساز اور سکرین پلے رائٹر ممتاز مقام کے حامل تھے۔ خواجہ احمد عباس نے صحافت میں بھی گراں قدر خدمات انجام دیں۔