سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور

غزہ میں 32 ہزار سے زائد جانوں کے ضیاع کے بعد سلامتی کونسل نے بالآخر فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور ک...

سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور

غزہ میں 32 ہزار سے زائد جانوں کے ضیاع کے بعد سلامتی کونسل نے بالآخر فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی، امریکا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ 7 اکتوبر کے حماس حملوں کے جواب میں اسرائیل کی جوابی کارروائیوں میں 32 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ ان میں 13 ہزار بچے بھی شامل ہیں۔ یہ پچھلے چار برسوں میں کسی بھی عالمی تنازع میں ہلاک بچوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اسرائیل پورے غزہ کو ملیامیٹ کرچکا ہے۔ مکانات، اسپتال، مساجد، پناہ گاہیں سب تباہ کردیں۔

آج سلامتی کونسل کے 14 مستقل ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ قرارداد 10 منتخب ارکان نے پیش کی۔ قرارداد میں یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی اور غزہ میں بلا رکاوٹ امداد کی رسائی بھی شامل ہے۔ سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی جبکہ امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ ووٹنگ سے چند منٹ پہلے امریکا نے قرارداد میں مستقل جنگ بندی کے الفاظ کو طویل جنگ بندی میں تبدیل کرا دیا۔ اسرائیل نے قرارداد ویٹو نہ کرنے پر اسرائیلی وفد کا دورہ امریکا منسوخ کر دیا۔