مدیہ نے مذہبی امتیاز پر احتجاج کرتے ہوئے عام انتخابات 2024 سے اعلان

چناب نگر ( پ ر) جماعت احمدیہ پاکستان کے پریس سیکشن نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات سے لا ت...

مدیہ نے مذہبی امتیاز پر احتجاج کرتے ہوئے عام انتخابات 2024 سے اعلان

چناب نگر ( پ ر) جماعت احمدیہ پاکستان کے پریس سیکشن نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات سے لا تعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتخابات مخلوط طرز پر ہو رہے ہیں اس کے باوجود عقیدے کے اختلاف کی بنا پر مذہبی تفریق کرتے ہوئے صرف احمدیوں کے لئے الگ ووٹر لسٹ بنائی گئی ہے۔ ووٹرز کی رجسٹریشن اور ووٹر لسٹوں کی تیاری کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ عقیدے کے اختلاف کی بنا پر صرف احمدیوں کے لئے الگ ووٹر لسٹ واضح طور پر امتیازی سلوک ہے۔

اس وقت پاکستان میں ایک ووٹر لسٹ ہے جس میں مسلمان، ہندو، مسیحی، سکھ، پارسی اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شامل ہیں جبکہ صرف احمدیوں کے لئے الگ ووٹر لسٹ بنائی گئی ہے جس کے اوپر ”قادیانی مرد/خواتین“ تحریر ہے۔