عمران خان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے مندرجہ ذیل بیان جاری کیا گیا ہے:میرے پاکستانیو! آپ سب نے یقیناً ...
عمران خان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے مندرجہ ذیل بیان جاری کیا گیا ہے:
میرے پاکستانیو! آپ سب نے یقیناً اب تک میرے وکلا سے سن لیا ہو گا کہ کس طرح آئینی تقاضوں اور قانونی ضابطوں کو روندتے ہوئے سائفر سمیت دیگر جھوٹے کیسز کا ٹرائل مکمل کیا جا رہا ہے۔
یاد رکھیں کہ سائفر وہ کیس ہے جس کو دو دفعہ اسلام آباد ہائی کورٹ کالعدم قرار دے کر ازسرِ نو چلانے کا حکم دے چکی ہے کیونکہ دونوں دفعہ اس کیس کو ایسے ہی آئین اور قانون کو روندتے ہوئے چلانے کی کوشش کی گئی۔ پھر مجھے اس کیس میں سپریم کورٹ ضمانت بھی دے چکی ہے کیونکہ اس کیس کی ساری عمارت ہی جھوٹ، دھونس، سازش اور فریب پر کھڑی کی گئی ہے۔
اب جبکہ مرکزی گواہان کے بیانات سے بھی اس کیس میں میرے اور شاہ محمود کے خلاف کچھ نہیں نکلا تو منصوبہ ساز گھبرا گئے ہیں اور اسے قانونی قواعد و ضوابط مکمل کیے بغیر ختم کرنا چاہتے ہیں۔
یہ ٹرائل نہیں بلکہ وہ فکسڈ میچ ہے جس کا نتیجہ لندن پلان کے کرداروں اور منصوبہ سازوں اور ان کے مہروں نے پہلے سے طے کر رکھا تھا۔ اسی لئے مجھے اس کیس کے فیصلے کا پہلے سے علم ہے۔